سندھ پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ‘13 ڈی آئی جی تبد یل
کراچی (کرائم رپورٹر) سندھ میں پولیس کے13 ڈی آئی جی افسران کے تبادلے اور تقرریاں، آئی جی پولیس سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عارف حنیف کو ڈی آئی جی سندھ ریزرو پولیس‘ مظفر شیخ کو ڈی آئی جی سپیشل برانچ‘ امین یوسف زئی کو ڈی آئی جی سی آئی اے‘ عامر فاروقی کو ڈ ی آئی جی ویسٹ کراچی‘ نعیم احمد شیخ کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز‘ ذوالفقار لاڑک کو ڈی آئی جی ایسٹ کراچی‘ احمد یار چوہان کو ڈی آئی جی شہید بے نظیر بھٹو‘ جاوید احمد مہر کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ‘ عاصم کو ڈی آئی جی ایڈمن‘ ثاقب اسمعٰیل میمن کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی‘ اقبال دارا کو ڈی آئی جی ٹریفک حیدرآباد اور جاویداکبر ریاض کو ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا جبکہ ڈی آئی جی منیر احمد شیخ کا تبادلہ کرکے سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔