کشمالہ طارق نے خواتین کو ہراساں کرنے کی روک تھام کیلئے محتسب کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سابق رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق نے ڈیوٹی کرنے والی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنے سے روکنے کے لئے وفاقی محتسب کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔ صدر ممنون حسین نے گزشتہ روز ایوان صدر میں ان سے حلف لیا۔کشمالہ طارق نے بعد میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔ صدر نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ تقریب میں سینئر سرکاری افسروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔