افغانستان میں پائیدار امن پر دوسری کانفرنس آج کابل میں شروع ہوگی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) افغانستان میں پائیدار امن کے قیام اور سلامتی کی صورتحال پردوسری کابل پراسیس کانفرنس آج سے افغان دارلحکومت میں شروع ہو رہی ہے۔پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ سطح کے وفود بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے لیکن ان کے درمیان رسمی یا غیر رسمی کسی نوعیت کی ملاقات نہیں ہو رہی۔ کانفرنس میں اقوام متحدہ ، دیگر عالمی و علاقائی اداروں کے علاوہ تیئس ملکوں کے نمائندے شریک ہو رہے ہیں۔ سپیشل سیکرٹری تسنیم اسلم پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی۔