نثار کو مجلس عاملہ کے اجلاس میں بلایا گیا نہ وہ آئے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ + خصوصی رپورٹر) نوازش ریف نے اپنے دیرینہ ساتھی چودھری نثار سے راہیں جدا کر لیں ذرائع کے مطابق نثار کو مرکزی مجلس عاملہ میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق گزشتہ روز سابق وزیراعظم کو قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم وہ اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کہا کہ انکے بیانیے کو عوام نے تسلیم کیا لیکن چودھری نثار نے سرعام انکے بیانیے کی مخالفت کی تھی۔ خصوصی رپورٹر کے مطابق رانا ثناء نے تصدیق کی ہے کہ چودھری نثار کو مجلس عاملہ کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق چودھری نثار نوازشریف کے مبینہ بیان پر ایک دو روز میں بیان دیں گے۔ علاہ ازیں مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ چودھری نثار سے متعلق نواز شریف سے منسوب بیان من گھڑت ہے۔
راہیں جدا