گوجرانوالہ سے لیگی ایم این اے طارق محمود اور سابق ایم پی اے میاں مظہر پی ٹی آئی میں شامل
اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے گوجرانوالہ سے موجودہ رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود اور سابق رکن قومی اسمبلی میاں مظہر نے گزشتہ روزپاکستانتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں ملاقات کی،ملاقات میں انہوں نے مسلم لیگ(ن) سے علیحدگی اور پی ٹی آئی میں اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں پیش قدمی زبردست انداز میں جاری ہے اور عام لوگوں کی بڑی تعداد کے علاوہ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اراکین پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،اسی سلسلے میں گزشتہ روز مسلم لیگ(ن) کے گوجرانوالہ سے موجودہ رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود نے عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت باقاعدہ شمولیت کا اعلا ن کیا۔ملاقات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، عبدالعلیم خان، اور شہریار آفریدی سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے۔اسی طرح ایک اور مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی میاں مظہر نے بھی کرپٹ خاندان سے دامن چھڑا کر پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔نون لیگ کے اراکین اسمبلی کا 16 مارچ کو گوجرانوالہ میں عمران خان کو فقیدالمثال استقبالیہ دینے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر میاں طارق محمود کا کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں،عوام کرپٹ ٹولے اور جماعت سے بیزاری کا اظہار کررہی ہے،مستقبل عمران خان اور تحریک انصاف کا ہے۔
تحریک انصاف / شمولیت