فیروز آباد میں صنعتکار کے گھر میں ڈکیتی‘ جہانگیر روڈ پر کیشئر لٹ گیا
کراچی (کرائم رپورٹر) فیروز آباد میں صنعتکار کے گھر میں ڈکیتی جہانگیر روڈ پر پٹرول پمپ کا کیشئر لٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیروز آباد کے علاقے دہلی مرکنٹائل سوسائٹی میں مسلح ملزمان نے صنعتکار شیخ فضل جلیل کے بنگلے میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور پونے چار لاکھ روپے نقد‘ چالیس لاکھ روپے مالیت کے زیورات‘ لیپ ٹاپ‘ موبائل فون اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ جہانگیر روڈ پر مسلح ملزمان نے پٹرول پمپ کے کیشئر سے80 ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے۔
فیروز آباد/ ڈکیتی