متحدہ لیبر ڈویژن کا یو م تا سیس آج ‘تقریب کے ڈی اے گرائو نڈ میں ہوگی
کراچی(خصوصی رپو رٹر)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پا رٹی کے مزدور ونگ لیبرڈویژن کے 31 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد میں لیبرڈویژن کے کارکنان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں لیبرڈویژن کے کارکنان کو بلخصوص اور ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کو بالعموم 31 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان یوم تاسیس اپنے انفرادی اور اجتماعی یومِ احتساب کے طور پر مناتے ہیں لہٰذا یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ نظریے اور اس کے تحت آنے والے اجتماعی مقاصد کے حصول کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں۔ یو م تا سیس کی مر کزی تقریب آج 28 فروری کو شام 5 بجے کے ڈی اے گرائو نڈ گلشن اقبال میں ہوگی ۔
یو م تا سیس