نواز شریف کو چننا جمہوریت نہیں، آنے والوں کی لائنیں لگنے والی ہیں: فواد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے نواز شریف سپریم قائد منتخب ہو گئے ہے اور ان کی بچپن کی خواہش پوری ہو گئی ہے۔ نواز شریف کو سپریم لیڈر چننا کوئی جمہوریت نہیں، صدام حسین، معمر قذافی، سپریم قائد تھے، نواز شریف آئین میں 15ویں ترمیم لانا چاہتے تھے تا کہ وہ امیرالمومنین بن سکیں، عدالتوں کے فیصلے پسند آئیں یا نہ آئیں فیصلے ماننے پڑیں گے، آج کہا گیا عدالتی فیصلے نہیں مانتے، مسلم لیگ ن کے لوگوں نے اپنے فیصلے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ مسلم لیگ ن سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کی اب لائنیں لگنے والی ہیں، فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پی پی 62رضا نصراللہ گھمن نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، 8مارچ کو الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کی لسٹیں آوایزں کر دے گا، جو سیاسی سوجھ بوجھ رکھتے ہے وہ مسلم لیگ ن کو چھوڑ رہے ہیں، چار مارچ سے عمران خان کراچی سے ملک گیر دوروں کا آغاز کریں گے، عمران خان اس بار کراچی سے بھی الیکشن لڑیں گے، آٹھ مارچ سے لاہور سے پی ٹی آئی ممبر شپ مہم کا آغاز کیا جائے گا، حکومت کی لاش پڑی ہے تدفین 94روز میں ہو جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ کی طرف سے اپنے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ فواد چوہدری نے کہا حکومت اپنی عدت پوری کر رہی ہے سارے آپ کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں تو آپ حکومت میں کیا کر رہے ہیں، عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی اقتدار کے دروازے پر کھڑی ہے ، پی ٹی آئی کے پرانے اور نئے کارکنوں سے عمران خان براہ راست ملاقاتیں کریں گے ،پی ٹی آئی سب کو ساتھ لیکر چلے گی ، پی ٹی آئی نے فیصل سبحان کیس کو بھرپور طریقے سے اٹھایا، ایک کاغذی کمپنی بنا کر پیسے بنائے گئے، انشاء اللہ عمران خان ملک کے اگلے وزیر اعظم ہونگے سوائے پی ٹی آئی کسی اور کے پاس چاروں صوبوں میں امیدوار ہی نہیں، منزل قریب ہے ، اس بار جو ہنڈیا چڑھائی ہے اس میں سارے مصالے پورے ہیں، نواز شریف اب اقتدار میں اپنے بچوں کو لانا چاہتے ہیں، مسلم لیگ ن صرف وسطی اور شمالی پنجاب، پیپلز پارٹی اندورن سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، سعد رفیق جیسے لوگ کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے۔ عمران خان ساہیوال ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، شیخوپورہ ، ننکانہ ، دیگر اضلاع کے بعد لاہور آئیں گے، جمشید اقبال چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا فواد چوہدری کو نئی ذمہ داری سونپے جانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، ایم پی اے شعیب صدیقی ، سابقہ وفاقی وزراء امتیاز صفدر وڑائچ ، نذر گوندل ، فردوس عاشق اعوان ، ابرار الحق ،مسرت جمشید اقبا ل چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف مافیا کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔
فواد چوہدری