نیب نے فواد حسن فواد سے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد سے قومی احتساب بیورو نے اثاثوں کی تفصیل مانگ لی ہے۔ قومی احتساب بیورو نے ایک سوالنامہ فواد حسن فواد کو بھجوایا ہے اور انہیں پندرہ دنوں میں اس سوالنامے کا تحریری جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ فواد حسن فواد سے ان کے تمام اثاثوں کی مکمل تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں جوکہ ان کے نام ہیں یا ان کی اہلیہ اور بچوں کے نام ہیں، ملک کے اندر اور باہر بھی جائیدادادوں کی تفصیل مانگی گئی ہے۔ نیب نے آشیانہ سکیم سکینڈل کی تحقیقات سے متعلق ان سے تفصیلات مانگی ہیں۔
فواد حس فواد