غیرملکی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کی مسلم لیگ ن کو جواب جمع کرانیکی ہدایت
اسلام آباد(آن لائن ) الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ن کو غیر ملکی فنڈنگ کیس میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ منگل کے روز لیکشن کمشن میں ن لیگ کیخلاف غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے کی۔ اس موقع پر ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون پیش نہ ہوئے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے فیصل چودھری پیش ہوئے۔سماعت کے دوران رکن کمشن ارشاد قیصر نے استفسار کیا کہ کیامسلم لیگ ن کاجواب آیاہے جس پر فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ن لیگ نے جواب جمع کرایا وہ درست نہیںہے۔ اس موقع پر ن لیگ کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ن لیگ کے وکیل کوفوری طور پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا مسلم لیگ ن غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کے معاملے پر ہر بار تاریخ پے تاریخ لے رہے ہیں اوران کے وکیل خود الیکشن کمشن میں پیش نہیں ہوتے ہیں۔
فنڈنگ کیس