جنسی جرائم کی سزا سرعام دینا عین اسلامی ہے‘ عاکف سعید
کراچی (نیوز رپورٹر) جنسی جرائم کی سزا سرعام دینا اسلام کے عین مطابق ہے یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے اس بات پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے بعض دانشوروں کو مظلوم کی بجائے ظالم سے ہمدردی پیدا ہو جاتی ہے انہوں نے کہاکہ شریعت اسلامی میں سرعام سزا دینے کا حکم اور مقصد یہ ہے کہ عام لوگ اس سے عبرت حاصل کریں اور جرم کے حوالے سے ان کے دل میں خوف پیدا ہو۔ انہوں نے کہاکہ FATF کے اجلاس کے ایجنڈے سے پاکستان پر پابندیوں کی شق کے نکلنے پر کسی خوشی کے اظہار کی ضرورت نہیں۔