سندھ کی ترقی میں پنجابیوں نے اہم کر دار ادا کیا‘ ڈاکٹر یوسف سیلم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پنجابی قومی تحریک کی مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک ڈاکٹر یوسف سلیم نے کہا کہ ہم سندھ دھرتی کو دھرتی ماںسمجھتے ہیں سندھ کی تعمیر و ترقی میں جتنی محنتیں پنجابیوں کی ہیں کسی اور اقوام کی نہیں ہم نے اس خطے کے بیابانوں اور ریگستانوں کو گل و گلزار بنانے میں نہ پہلے کوتائی کی ہے اور نہ آئندہ کریں گے ہمارے لوگوں نے ٹوپی اور اجرک کا استعمال ایک عرصے سے کر رکھا ہے قائد نے کہا کہ ہم سندھ سے پیار کرنے والوں کے دوست ہیں اور سندھ سے نفرت کرنے والوں کے پہلے بھی دشمن تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔