بلڈنگ کنٹرول اتھا رٹی کے سینئر افسران کی ریٹا ئر منٹ انتظامی بحران پیدا ہو جائے گا
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر )بلڈنگ کنٹرول اتھا رٹی کے سینئر افسران کی ریٹا ئر منٹ شروع ہو گئی ڈائر یکٹر جنر ل سمیت کئی اعلیٰ افسران جو ن تک ریٹا ئر ہو جائیں گے جس کے بعد بلڈنگ کنٹرول میں بحران پیدا ہو جائے گا ۔اور جو نیئر افسران ادارے کو نہیں سنبھا ل سکیں گے بلڈنگ کنٹرول اتھا رٹی کے ڈائر یکٹر جنر ل جو ن میں ریٹا ئر ڈ ہوجائیں گے منگل کو سینئر ڈائر یکٹر اقبال احمد ریٹا ئر ڈ ہو گئے ۔جبکہ مزید 4 اعلیٰ افسران بھی ر یٹا ئر ڈ ہو جائیں گے ذرائع نے بتا یا ہے کہ اس وقت سب سے زیا دہ او پی ایس افسران بلڈنگ کنٹرول میںہیں ۔ 21جو نیئر افسران ڈائر یکٹر کی حیثیت سے فرائض انجا م دے رہے ہیں ۔ جبکہ 50 فیصد افسران او پی ایس ہیں ۔