جامعہ کراچی: ہفتہ صفائی کل شروع ہوگی
`
کراچی (نیوز رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کی ہدایت پر جامعہ کراچی میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز بدھ 28 فروری کو صبح 9:30 بجے فیکلٹی آف آرٹس سے کیا جارہاہے جس میں شعبہ گارڈن‘ہیلتھ اینڈ سروسز‘ شعبہ سیکیورٹی آفس کا عملہ اور کیمپس اسکواڈ مذکورہ مہم میں خدمات سرانجام دیں گے۔علاوہ ازیں جو طلباوطالبات رضاکارانہ طور پر مذکورہ مہم میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ بھی حصہ لے سکتے ہیں۔