لاہور کی مقامی عدالت نے جعل سازی کیس میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی عبوری ضمانت میں نو مارچ تک توسیع کر دی
لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم الرحمن خاکوانی نے کیس کی سماعت کی۔کیس کے مدعی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اس نے اداکارہ صوفیہ مرزا کو مکمل رقم ادا کر کے گاڑی خریدی مگر اس نے پولیس کو فون کر دیا کہ اسکی گاڑی چوری ہو گئی ہے لہذا عدالت جعل سازی کرنے پر اسکی ضمانت منسوخ کرے۔سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ پولیس کی تفتیش کا ریکارڈ ابھی دستیاب نہیں لہذا کیس کے سماعت ملتوی کی جائے۔جس پر عدالت نے جعل سازی کیس میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی عبوری ضمانت میں نو مارچ تک توسیع کر تے ہوئے تفتیشی آفیسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔