چترال: برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
چترال ( آن لائن ) چترال کے نواحی گاوں آرندو میں برفانی تودہ کے نیچے دب کر ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر واقع گاوں اکروئے میں شدید برفباری کے دوران رہائشی مکانات کے اوپر برفانی تودہ گرنے سے حضرت ولی، انکی زوجہ اور بیٹی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مقامی رضاکار، پولیس اور چترال سکاوٹس کے جوان لاشوں کو ملبے سے نکالنے اور امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔