کسٹم حکام نے 90 لاکھ کا سمگل شدہ کپڑا نان کسٹم پیڈ سپورٹس کار قبضہ میں لے لی
لاہور (خبر نگار) کسٹم اینٹی سمگلنگ نے 90 لاکھ روپے کا سمگل شدہ سامان اور نان کسٹم پیڈ سپورٹس کار قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کسٹم اینٹی سمگلنگ لاہور نے پشاور سے آنے والی بس سے 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا 21 ہزار میٹر کپڑا اور 22 کارٹن (آریاں) برآمد کر لیں جبکہ بس بھی قبضہ میں لے لی گئی۔ علاوہ ازیں نان کسٹم پیڈ سپورٹس کار قبضہ میں لے لی۔ کار کی مالیت 50 لاکھ سے زائد ہے۔