میو ہسپتال کے آئی سی یو میں 6 وینٹی لیٹرز خراب، مریضوں کو مشکلات
لاہور (سپیشل رپورٹر) میو ہسپتال کے آئی سی ےو میں 6وینٹی لیٹرز خراب ہونے کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے میو ہسپتال لاہور کے سنٹرل سرجیکل آئی سی ےو کے11وینٹی لیٹرز میں سے 6خراب ہیں۔ آئی سی ےو کے ایک ڈاکٹر کے مطابق 6وینٹی لیٹرز خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔