گورنر سے وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی ملاقات‘ مسائل سے آگاہ کیا
ملتان (خصوصی رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو درپیش چیلنجز بارے تفصیلی گفتگو کی۔ گورنر نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔