چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے چار سول جج کی ترقی کے احکامات جاری کردیئے
لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے چار سول جج کی ترقی کے احکامات جاری کردیئے ۔سول ججز محمد بلال مسعود، رانا محمد الیاس بشیر، منظر حیات اور فیصل رشید کو سینیئر سول ججز کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ارم ایاز کو پروفارمہ پروموشن دینے کی بھی منظوری دی ہے۔ سیشن جج محمد ارم ایاز کی سینیارٹی بحال کرتے ہوئے 11.03.2017 سے پروفارمہ پروموشن دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔