صوبہ پنجاب میں دھند کے باعث مختلف شہروں میں پیش آنے والے حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں لطیف آباد کے قریب بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے، حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو حکام نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ مذکورہ مسافر بس مروٹ سے لاہور جارہی تھی۔
ایک اور حادثہ گوجرانوالہ میں پیش آیا جہاں لدھے والا وڑائچ کے قریب موٹر سائیکل ڈمپر کی زد میں آگئی، حادثے میں 3 افرادجاں بحق ہوگئے۔
عارف والا بائی پاس پر ٹرک اور وین میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام نے ہدایت کی ہے کہ دھند میں بہت احتیاط سے گاڑی چلائی جائے اور تیز رفتاری سے گریز کیا جائے۔ فوگ لائٹس روشن کی جائیں جبکہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کیا جائے۔