قومی ائیر لائین پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھند کی صورتحال کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے، اسلام آباد میں 200 میٹر سے کم حد نگاہ کے باعث پروازیں لاہور اتار لی گئی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق نئے اسلام آباد ائیرپورٹ جدید لینڈنگ سسٹم نہ ہونے کے باعث صرف بڑے جہازوں کے لئے کارآمد ہے۔اسلام آباد میں 200 میٹر سے کم حد نگاہ کے باعث پروازیں لاہور اتار لی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق پی کے 451/452 اسلام آباد۔سکردو، پی کے 211 اسلام آباد۔دبئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں کراچی میں موسم بہتر ہونے کا انتظار کر رہی ہیں۔پی آئی اے ائیرپورٹ پر متاثرہ مسافروں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے جبکہ ہوٹل بھی مہیا کئے جارہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ مسافروں سے اپیل کی ہے کہ اپنے نمبرز کا اندراج ضرور کروائیں تاکہ ایسی صورتحال میں سب کو مطلع کیا جاسکے۔ ترجمان نے مسافروں سے تعاون کی درخواست کی ہے کیونکہ یہ ایک قدرتی عنصر ہے جو ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ تاہم ہم اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے مستعد منصوبہ بندی کر رہے ہیں ترجمان نے کہا کہ مسافروں سے اپیل کی ہے کہ پی آئی اے کال سنٹر سے رابطے میں رہیں تاہم تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024