امریکی ریاست لاس اینجلس میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ایسا نظام بنایا ہے جو رات کے وقت زمین سے نکلنے والی تپش کو بجلی میں تبدیل کر دیتا ہے۔اس بجلی سے ابتدائی مرحلے میں صرف موبائل کی بیٹری اور ایل ای ڈی لائٹس ہی روشن ہو سکتی ہیں۔
برق بنانے کا مذکورہ نظام یونیورسٹی آف کیلی فورنیا لاس اینجلس کے سائنسدان ڈاکٹر آسوتھ رامن کی سربراہی میں ایک ٹیم نے تیار کیا ہے۔
ڈاکٹر آسوتھ رامن نے جو نیا طریقہ اختیار کیا ہے اسے ریڈی ایٹو اسکائی کولنگ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے لیے پولی اسٹائرین ڈبے پر ایک سیاہ ڈسک رکھی گئی ہے جس کا رخ آسمان کی جانب ہے اور اس میں المونیم سے بنی ایک رکاوٹ یا بلاک رکھا گیا ہے۔
سیاہ ڈسک زمینی حرارت کو ٹھنڈا کرتی ہے اور المونیم بلاک رات کی ٹھنڈی ہوا کو گرم کرتا ہے۔ اس فرق سے تھرمو الیکٹرک فرق بنتا ہے اور اس سے بجلی کی بڑی مقدار بنتی ہے جس سے ایل ای ڈی بلب یا موبائل فون آسانی سے چارج کیا جاسکتا ہے۔