قومی ادارہ برائے امراض قلب کی دوسری منزل پرلگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کی دوسری منزل پرشارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا۔ فائربریگیڈ کی دوگاڑیوں نے آگ بجھائی۔ فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ 40 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم عمارت میں پھیلنے والے دھویں کو نکالنے کا کام جاری رہا ۔ڈاکٹر حمیداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ ایمرجنسی کے آئی سی یو میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، بروقت کارروائی کرتے ہوئے مریضوں کو باہر نکال لیا گیا تھا، تمام مریض خیریت سے ہیں، خطرے کی کوئی بات نہیں جب کہ آگ پربھی قابو پالیا گیا ۔ علاوہ ازیں ملتان کی ایک بسکٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا تیار سامان جل گیا۔ملتان کے علاقے ممتاز آباد کے قریب جیل موڑ پر واقع ایک بسکٹ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت روپے کا تیار مال جل گیا تاہم کوئی اور نقصان نہیں ہوا، ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ چکوال میں تلہ گنگ روڈ پر واقع کپڑے کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دکان میں موجود سارا سامان جل گیا۔کپڑے کے مذکورہ دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث رات ایک بجے آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا، آپریشن میں فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے حصہ لیا، آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024