سعودی گرائونڈ سروسز کمپنی نے 200 سعودی خواتین کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی خدمت پر مامور کیا ہے۔ سعودی خواتین کو ٹریننگ اکیڈمی سے خصوصی کورس کرایا گیا، انہیں گرائونڈ سروسز کی ٹریننگ دی گئی ۔کمپنی نے مزید بتایا کہ خواتین کے دوسرے گروپ کی 2020 کے شروع میں تعیناتی کی جائے گی۔سعودی عرب میں خواتین میں بے روزگاری کی شرح 30 فیصد کے لگ بھگ ہے۔ حکومت 2020 کے دوران یہ شرح انتہائی محدود کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38