صدراور وزیراعظم کا قازخستان میں طیارے کو پیش آنے والے المناک حادثے پر تعزیت اور افسوس کا اظہار
صدر وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے قازخستان کے الماتی ایئر پورٹ پر طیارے کو پیش آنے والے المناک حادثے پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حادثے میں 12افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔
اپنے ہم منصبوں کے نام الگ الگ پیغامات میں صدراور وزیراعظم نے قازخستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قازخ بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔