آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 22 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان دہشت گردوں کی کارروائیوں میں پاک فوج کے 19 جوانوں سمیت 176 افراد شہید ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کی کارروائیوں میں 217 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ عدم ثبوت کی بناءپر2 دہشت گردوں کو بری کردیا گیا، دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائیں جب کہ دہشت گردوں نے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 15 سزا یافتہ دہشت گردوں کو جیل بھیجنے کی بھی منظوری دی۔آرمی چیف نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیوں سے تھا، یہ دہشت گرد بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں اور عباس ٹاؤن کراچی میں دھماکے میں ملوث تھے جس میں 57 افراد شہید اور 79 زخمی ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں سلطان محمود، محمد طاہر، ظفرعلی، عمرکریم، محمد شیر ولی خان، بختاور، خیر الدین ، محمد اسحاق، انعام اللہ، عالم شیر، عرفان، محمد شفیق، رشید اللہ، فہیم الدین، ظاہرشاہ، سید محمد، عرب جان، محمد اسحاق، تنہاج علی، عبدالرافع اور محمد اسحاق ولد محمد ابراہیم شامل ہیں۔ تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔