بنگلہ دیش میں اتوار کو ہونے والے انتخابات سے پہلے ہائی سپیڈ موبائل انٹرنیٹ سروسز کی رفتار کم کر دی گئی ۔حکمران جماعت عوامی لیگ کی سربراہ اور وزیراعظم شیخ حسینہ مسلسل تیسری بار انتخاب لڑ رہی ہیں جبکہ حزب اختلاف کی رہنما اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی(بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا بدعنوانی کے الزامات کی بنا پر جیل میں ہیں۔غیرملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق بنگلہ دیش ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری کمیشن(بی ٹی آر سی)کی طرف سے انٹرنیٹ کی رفتار کم کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا، ٹیلی کام اتھارٹی کے ذریعے موبائل آپریٹرز کو ای میل بھیجی گئیں۔ بی ٹی آر سی کے مطابق الیکشن تک صرف 2Gانٹرنیٹ سروس دستیاب ہو گی۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں 6نومبر سے 6کروڑ لوگ 3Gاور 4Gموبائل انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں۔بی ٹی آر سی کی جانب سے سپیڈ کم کیے جانے کے بعد تصاویر اور ویڈیوز کو اسٹریم یا اپ لوڈ نہیں کیا جا سکے گا جبکہ کم انٹرنیٹ اسپیڈ کے ساتھ ایپلی کیشنز کا استعمال تقریبا ناممکن ہو گا۔ بی ٹی آر سی کی ویب سائٹ پر اس سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔واضح رہے کل( اتوار کو) بنگلہ دیش میں 11ویں عام انتخابات ہوں گے، حکمران جماعت عوامی لیگ کی سربراہ اور وزیراعظم شیخ حسینہ مسلسل تیسری بار انتخاب لڑ رہی ہیں۔حزب اختلاف کی رہنما اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی(بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا بدعنوانی کے الزامات کی بنا پر جیل میں ہیں، انتخابی مہم کے آغاز کے بعد بی این پی کے ہزاروں کارکنان کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ان گرفتاریوں کو عام انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش قرار دیا تھا۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے موجودہ وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکومت پر مخالفین کو خاموش کروانے اورمختلف قوانین کے ذریعے آزادی صحافت پر پابندیاں لگانے کے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38