حکومت نے نیب انکوائری میں خود کو مردہ قرار دینے والے افسر کو سی ای او ڈریپ لگا دیا۔شیخ اختر حسین کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کو سی ای او تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔وزارتِ قومی ہیلتھ سروسز نے شیخ اختر حسین کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے، وفاقی کابینہ نے شیخ اختر حسین کی بطور سی ای او ڈریپ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔نیب نے 2001 میں ڈریپ افسر شیخ اختر حسین کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا تھا، وہ نیب کو 51 ملین روپے کی خورد برد کیس میں مطلوب تھے۔اس موقع پر شیخ اختر حسین نیب انکوائری میں خود کومردہ قرار دے کر سزا سے بچ نکلے تھے، چیئرمین نیب نے شیخ اختر کو مردہ قرار دینے والے افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دیا تھا۔متعلقہ ریفرنسز میں شیخ اختر کے علاوہ دیگر 4ملزمان اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024