وزیرخزانہ اسدعمرنے اسلام آباد میں خزانہ ،اقتصادی امور اور پٹرولیم ڈویژنوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں ملک میں مختلف پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے موجودہ سہولیات کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں اس فیصلے پراتفاق کیاگیاکہ جولائی دوہزاراٹھارہ سے آئندہ تین سال کے لئے ساڑھے چارارب ڈالر کی درآمدی پٹرولیم مصنوعات کی سہولت سے پوراپورافائدہ اٹھایاجائے گا۔اجلاس میں بین الاقوامی اسلامی تجارتی مالیاتی کارپوریشن سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر غورکیاگیا۔