پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالا بھارتی سانبھر ہرن محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے، لاہور پہنچا دیا گیا
چک امرو+ شکرگڑھ (نامہ نگاران) بھارتی حدود سے جنگلی سانبھڑ ہرن شہری آبادی میں آ نکلا، اہل علاقہ نے پکڑ کر رینجرز حکام کے حوالے کر دیا، محکمہ وائلڈ لائف نے تحویل میں لے کر لاہور پہنچا دیا، بھارتی حدود سے جنگلی سانبھڑ ہرن شکرگڑھ کے نواحی گائوں پنڈی سینیاں کے قریب آنکلا، اہل علاقہ نے تگ و دو کے بعد سانبھڑ ہرن کو پکڑ لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس رینجرز حکام نے سانبھڑ ہرن کو تحویل میں لیکر شکرگڑھ پہنچایا، جسے بعد ازاں محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ کو طلب کر کے ان کے حوالے کر دیا گیا، سانبھڑ ہرن کو لاہور منتقل کر دیا گیا، اطلاعات ہیں کہ پکڑے گئے سانبھڑ ہرن کو سفاری پارک میں رکھا جائے گا، سانبھڑ مادہ ہے، شنید ہے کہ سانبھڑ ہرن نالہ بئیں کے راستے پاکستانی علاقے میں خوراک کی تلاش میں آیا، اکثر اوقات جنگلی جانور پاک بھارت سرحدی جنگلات سے خوراک کی تلاش میں آنے والے جانور راستہ بھٹک کر شہری آبادی میں آ نکلتے ہیں۔