انٹر اسکول ہاکی ٹورنامنٹ‘ گرلز پٹھان کالونی اسکول اور بوائز خداداد کالونی اسکول کے نام
کراچی (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹریٹ آف پرائمری اسکول ایجوکیشن کراچی کے زیر اہتمام انٹر پرائمری اسکول 5A سائڈ ہاکی ٹورنامٹ کا انعقادجی جی پی ایس پٹھان کالونی سائٹ ٹاؤن میں کیا گیا۔ تعلقہ ایجوکیشن آفیسر محترمہ شائستہ نے افتتاح کیا ان کے ہمراہ کوآرڈینٹر اسپورٹس نصرت حسین گائیڈ ٹرینر ، فرح ریاض ہیڈ مسٹریس، مس زینت، مس سلمہ ناہید، مس عقیلہ اسپورٹس ٹیچر اور مس فرزانہ اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔ فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد خداداد کالونی اسکول نے انجمن اسلامیہ اسکول لیاقت آباد کو 0-1 سے شکست دی، فاتح ٹیم کا واحد گول شہزاد نے بنایا خداداد کالونی اسکول کی جانب سے شہزاد، عدنان، سلیم، حمزہ اور بلال نے جب کہ انجمن اسلامیہ کی جانب سے کاشان، رویان، حاشر، علی رضا اور نوشاد نے حصہ لیا مقابلوں سے قبل کوآرڈینٹر اسپورٹس نصرت حسین نے کھلاڑیوں کو رولز اور کھیل کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔