عشق رسولؐ اور اتحاد سے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے: ثروت قادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی طاقتوں کی سازشوں کا مرکز بن گیا ہے، یہود و ہنود کسی صورت بھی پاکستان سے مخلص نہیں ہیں، ہم نے ہی اپنے اتحاد و یکجہتی اور قوت عشق مصطفیﷺ سے اسے محبت کا گہوارہ بنانا ہے، فکر رضا کو اجاگر کر کے ہی صیہونی و طاغوتی قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے، اعلیٰ حضرت امام احمد رضاؒ نے اسلام دشمن، فرنگیوں، ہندوؤں اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین اسلام پر انگلی اٹھانے والے نام نہاد مسلمانوں کا پردہ چاک کیا۔ 1940ء کے اس جذبے کو واپس لانے کی ضرورت ہے جو آل انڈیا سنی کانفرنس میں نظر آیا تو پاکستان بن گیا۔