’’پھول‘‘ نئی نسل میں حب الوطنی کو فروغ دے رہا ہے: ڈاکٹر ظہیر بابر
لاہور (پ ر)ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبرریز پنجاب ڈاکٹر ظہیر بابر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر مجید نظامی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے حب الوطنی کا جو بیج ماہنامہ ’’پھول‘‘ کی صورت میں نئی نسل کے نونہالوں میں بویا ہے یہ قومی خدمت ہی نہیں بلکہ نئی نسل کو اسلامی و قومی نظریات، اساس اور اسلامی روایات سے روشناس کروانے کے مترادف ہے۔ ماہنامہ ’’پھول‘‘ کی 23ویں سالگرہ پر تمام ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے خاص طور پر ڈاکٹر مجید نظامی اور ایڈیٹر ’’پھول‘‘ محمد شعیب مرزا کی کاوشیں قابل قدر ہیں ۔