بلدیاتی انتخابات، مسلم لیگ (ن) لاہور کے 23 نائب صدور ایک جوائنٹ سیکرٹری امیدوار
بلدیاتی انتخابات، مسلم لیگ (ن) لاہور کے 23 نائب صدور ایک جوائنٹ سیکرٹری امیدوار
لاہور (فرخ سعید خواجہ) مسلم لیگ (ن) نے صوبائی دارالحکومت کی 274 یونین کونسلوں میں سے 264 یونین کونسلوں میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدواروں کا اعلان کیا ہے جبکہ 8 یونین کونسلوں کیلئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدواروں سمیت 2 یونین کونسلوں کے وائس چیئرمین کے امیدواروں کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔ 2 یونین کونسلوں کو اوپن چھوڑ دیا گیا ہے۔ جن 8 یونین کونسلوں میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے فیصلے موخر کئے گئے ہیں ان میں یونین کونسل 6، یونین کونسل 34 ، یونین کونسل 37، یونین کونسل 68، یونین کونسل 227، یونین کونسل 228، یونین کونسل 259 اور یونین کونسل 260 شامل ہیں، اوپن چھوڑی گئی یونین کونسل 61 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 158 کی یونین کونسل 189 میں وائس چیئرمین کا فیصلہ موخر کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جو قد آور رہنما اور پارٹی عہدیدار چیئرمین کا الیکشن لڑ رہے ہیں ان میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سابق نائب صدر و سابق صدر لاہور خواجہ احمد حسان، سابق صدر مسلم لیگ (ن) لاہور حاجی محمد حنیف، سابق ممبران پنجاب اسمبلی قیصر امین بٹ، چودھری وسیم قادر، سابق ڈپٹی میئر اصغر بٹ، چودھری نظافت، وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق کوآرڈی نیٹر میاں محمد طارق، صلاح الدین پپی، مسلم لیگ (ن) کے سینئر کارکن اعجاز حفیظ، طاہر منور سندھو، شیخ نصیر، مسلم لیگ (ن) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری خواجہ فرخ اور یوتھ ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ساجد چوہان نمایاں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے 23 نائب صدور، صوبائی حلقہ کی تنظیم پی پی کے 9 صدور، پی پی کے 8 جنرل سیکرٹری، 1 سابق جنرل سیکرٹری، 1 سینئر نائب صدر، 3 نائب صدر، یونین کونسل کے 18 صدور اور 4 جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) نے بحیثیت امیدوار چیئرمین یونین کونسل میدان میں اتار دیئے ہیں۔ وائس چیئرمین کے عہدے کیلئے مسلم لیگ (ن) لاہور کے نائب صدور مرزا احسن بیگ، عامر شوکت، میاں سلامت، جنرل سیکرٹری پی پی طارق محمود بھٹی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی پی صہیب غنی، جنرل سیکرٹری پی پی رزاق جتل ، صدور یونین کونسل مشتاق واگی، ساجد ولی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری یونین کونسل نصیر ایڈووکیٹ، احمد رشید، چودھری طارق نسیم، طارق محمود بھٹی، اول خان، گلریز مسیح شہباز جعفری شامل ہیں۔
مسلم لیگ ن/ فیصلہ موخر