جنوبی سوڈان میں پہلی فوجی امداد 48 گھنٹوں میں پہنچ سکتی ہے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان میں پہلی فوجی امداد اگلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران پہنچنے کی توقع ہے۔ جنوبی سوڈان میں ان دنوں سول وار کے دوران پرتشدد کارروائیاں شروع ہیں۔ گزشتہ ہفتے اس ملک میں اجتماعی قبروں اور قتل عام کی رپورٹس منظر عام پر آئی تھیں۔