کراچی : سڑکیں بند کرنے پر کل بلاول ہاوس کے سامنے احتجاج کریں گے : تحریک انصاف سندھ
کراچی : سڑکیں بند کرنے پر کل بلاول ہا¶س کے سامنے احتجاج کریں گے : تحریک انصاف سندھ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف سندھ نے بلاول ہاوس کراچی کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے اس حوالے سے بتایا کہ بلاول ہاوس کے سامنے کی سڑک بند کرنا سپریم کورٹ کے حکم کی توہین ہے۔ اتوار کو دوپہر دو بجے تحریک انصاف کے تمام کارکنان عوام اور سول سوسائٹی بلاول چورنگی پر بھرپور احتجاج کریں گے۔ حکومت نے پولیس کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا تو شدید احتجاج ہو گا۔
تحریک انصاف سندھ