اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید طبی معائنے کے بعد گھر منتقل
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید طبی معائنے کے بعد گھر منتقل
لاہور (خصوصی رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چیک اپ کے بعد گھر منتقل ہو گئے۔ اپوزیشن لیڈر کے میڈیا ایڈوائزر کے مطابق جمعہ کے روز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرز نے ان کا چیک اپ کیا اور ڈاکٹرز نے ان کو ادویات کے استعمال اور آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز احمد چودھری، جنرل سیکرٹری یاسمین راشد، رکن پنجاب اسمبلی شنیلا روتھ اور سابق ایم این اے میاں منیر احمد لاہور اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ان کی عیادت کی۔
طبی معائنہ