3 خودکشیاں: قصور میں بیماری سے تنگ شخص نے پھندا لیکر زندگی ختم کرلی
3 خودکشیاں: قصور میں بیماری سے تنگ شخص نے پھندا لیکر زندگی ختم کرلی
قصور+ گوجرانوالہ+ منڈی شاہ جیونہ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) مختلف وجوہات پر 3 افراد نے زندگی ختم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں منڈی عثمان والا کے نواح گاڑے والا میں بیماری سے دلبرداشتہ 35 سالہ شخص نے گلے میں پھندا لیکر زندگی ختم کر لی۔ گاڑے والا کا خورشید احمد جو کافی عرصہ سے بیمار چلا آرہا تھا، مبینہ طور پر علاج معالجہ نہ ہونے پر گذشتہ روز اس نے پھندا لیکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس تھانہ منڈی عثمان والا نے ضابطے کی کارروائی کرکے نعش ورثاءکے حوالے کردی۔ منڈی شاہ جیونہ میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔ تھانہ قادر پور کے علاقہ حسین آباد کا سیف اللہ قوم پاﺅلی اپنے ماموں زاد کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اسکے ماموں نے رشتہ دینے سے انکار کردیا۔
زندگی ختم