اسرائیل نے 1400 گھروں پر مشتمل نئی یہودی بستی تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا لیا
مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 1400 گھروں پر مشتمل نئی یہودی بستی تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ اگلے ہفے اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے موقع پر منصوبے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ فلسطینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی آبادکاری کے منصوبوں سے امریکی ثالثی میں امن مذاکرات پٹڑی سے اتر سکتے ہیں۔