جدہ: کروڑوں کی کرپشن پر برطرف پاکستانی سکول کی سابق پرنسپل سنیٹر سحر کامران غیر قانونی طریقے سے پاکستان پہنچ گئیں
جدہ (امیر محمد خان سے) پاکستان انٹرنیشنل سکول انگریزی سیکشن کی سابقہ پرنسپل سینٹر سحر کامران سفیر پاکستان محمد نعیم خان اور سکول کی والدین کمیٹی کی جانب سے لگائے جانے والے بدعنوانیوں کے الزامات کے بعد مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے پاکستان روانہ ہو گئیں۔ واضح رہے کہ سینٹر کامران یہاں سکول کی کفالت میں تھیں۔