مقبوضہ کشمیر، 4 برسوں سے لاپتہ افراد کی بیویوں کو دوبارہ شادی کی اجازت ہونی چاہئے: علماءکا فتویٰ
مقبوضہ کشمیر، 4 برسوں سے لاپتہ افراد کی بیویوں کو دوبارہ شادی کی اجازت ہونی چاہئے: علماءکا فتویٰ
سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیر کے علما نے کہا ہے کہ لاپتہ کشمیریوں کی بیویوں کو دوبارہ شادی کی اجازت دی جانی چاہئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی علما کے پینل نے فرمان جاری کیا کہ ایسی خواتین جن کے شوہروں کو بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف حصوں سے لاپتہ کر دیا ہے، کو صرف 4 سال تک انتظار کرنا چاہئے اور اگر ان 4 سالوں کے دوران ان خواتین کو اپنے شوہروں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملتی تو وہ دوبارہ کسی بھی شخص سے شادی کر سکتی ہیں۔ پینل میں شامل ایک ممبر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ پینل کی جانب سے جاری فرمان کو ابھی مذہبی رہنماو¿ں کی منظوری کی ضرورت ہے جس کے بعد یہ باقاعدہ فتویٰ کی شکل اختیار کر جائےگا۔
علماء/ فرمان