عمرہ زائرین کا رش، سعودی سفارتخانے کا ہفتہ وار تعطیلات میں بھی کام کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن) عمرہ زائرین کے رش کے باعث سعودی سفارتخانے نے ہفتہ اور اتوارکی چھٹی ختم کرتے ہوئے تعطیلات کے دوران بھی کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹریول کمپنی کے ذرائع کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب عمرے کی غرض سے جانے کا بے تحاشہ رش ہے ۔