مکرمی ! 2013ء کا اختتام ہو رہا ہے۔بہت سے وعدے ایفا نہ ہو سکے، بہت سے خواب ادھورے رہے۔ معاشرہ افراتفری کا شکار رہا۔ بہت سے اپنے دہشت گردی کا شکار بنے بہت سے اپنے انمٹ جدائی کا داغ دے گئے دھوکا، فریب، جھوٹ، اپنے عروج پر رہے اور ہم بس ایک دوسرے کو الزام دیتے رہے لیکن اپنے گریبان میں نہ جھانک سکیں کیونکہ معاشرہ صرف فردِ واحد کا نام نہیں بلکہ اجتماعیت کا نام ہے جب معاشرے میں بدامنی، بُرائی، ابتری پھیلتی ہے تو اس کا ذمہ دار فردِ واحد نہیں بلکہ ہر فرد ہوتا ہے سب سے پہلے حکمران اور پھر عوام۔ اب دسمبر کی اُداس شامیں جاتے جاتے ہم سے احتساب کا تقاضہ کر رہی ہیں کہ آؤ اپنا اپنا احتساب کرو کہ اس رخصت ہوتے سال میں ہم نے کیا کھویا کیا پایا۔ (طاہرہ جبین تاراؔ۔ گڑھی شاہو لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38