فیس بک پر پاکستانی صارفین ایک کروڑ سے زیادہ، خواتین بہت کم
فیس بک پر پاکستانی صارفین ایک کروڑ سے زیادہ، خواتین بہت کم
لندن (بی بی سی اردو) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار کے مطابق فیس بک کے پاکستان میں صارفین کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے جس میں دس لاکھ کا اضافہ 2013ءکی آخری سہ ماہی میں ہوا۔ ایک کروڑ سولہ لاکھ سے زیادہ صارفین میں سے 82 لاکھ سے زیادہ مرد جبکہ 32 لاکھ خواتین ہیں۔ فیس بک کو پاکستان کی سب سے مقبول سماجی رابطوں کی ویب سائٹ بنا دیتے ہیں۔ تاہم اس بات کو حتمی طور پر اس لئے نہیں کہا جاسکتا کیونکہ پاکستان کے حوالے سے معین اعداد و شمار بہت سی ویب سائٹس کے حوالے سے دستیاب نہیں ہیں۔ ایک کروڑ صارفین میں سے 82 لاکھ سے زیادہ مرد جبکہ 32 لاکھ خواتین ہیں۔
فیس بک صارفین