کمیشن کی خاطر واپڈا حکام کا انتظامی اختیار لینے سے انکار، گومل زام ڈیم کو آپریشنل کرنیکا معاملہ دوبارہ لٹک گیا
ڈیرہ اسماعیل خان(آن لائن)گومل زام ڈیم کو آپریشنل کرنے کا معاملہ دوبارہ کھٹائی میں پڑگیا‘ کمیشن کے چکر نے واپڈا حکام کو گومل زام ڈیم کا انتظامی اختیار لینے سے روک دیا‘ جنوبی وزیرستان میںکھجوری کھچ کے مقام پر بننے والے گومل زام ڈیم کو اکتوبر2013ء میں اپریشنل کیا گیا تھا اور یہ چالیس روز تک مسلسل کام کرتا رہا۔ چالیس روز کے بعد اس کو نامعلوم وجوہات کی بناء پربندکر دیا گیا۔ متعلقہ حکام کے مطابق گومل زام ڈیم کو چائنہ کی انجینئرنگ کمپنی پاکستان کے واپڈا حکام کو انتظامی اختیارات دینا چاہتی ہے مگر مبینہ طور پر کمیشن کی وجہ سے یہ مسئلہ لیت و لعل کا شکار ہو رہا ہے۔ جس سے غریب لوگوںکی اراضی بنجر بھی پڑی ہے اور عوام بھی اضافی بجلی حاصل کرنے سے محروم ہوگئی ہے۔