حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہے: بلال یٰسین
لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے کہا کہ ہماری حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈآفس کے دورہ کے موقع پر ایمپلائز یونین کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت میں چھ ماہ کے عرصے میں وہ اہم مسائل حل کئے جو سابقہ حکومتیں سالوں میں نہیں کر سکیں بعض نام نہاد عوامی لیڈر سستی شہرت کیلئے میاں برادران کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔