ملکی اداروں کی نجکاری کیخلاف واپڈا پیغام یونین کا 2 جنوری کو احتجاج کا اعلان
لاہور (نیوز رپورٹر) واپڈا پیغام یونین بجلی کی کمپنیوں نجکاری نہیں ہونے دے گی ۔ انشا ء اللہ -2جنوری کو ملک بھر میں اہم دفاتر اور پریس کلبوں کے باہر مظاہرے و احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار واپڈا پیغام یونین کے صدر ایس ڈی ثاقب نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر احسان احمد چوہدری، ساجن پہنور، حسنین سہو، اعجاز چودہدری،میاں افتخار، سکندر حیات، منور گورائیہ،توقیر اسلام ، ساجد نواز ، عطا درانی، محمد یحییٰ، امین جاوید، شیخ حمیداور امجد حنیف نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔