تعلیمی ادارے قادیانیوں کو دیئے گئے تو بھرپور مزاحمت کرینگے: اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ چناب نگر کے تعلیمی ادارے اگر قادیانیوں کو واپس کیے گئے تو بھر پور مزاحمت کریں گے۔قادیانی اسلام اور پاکستان کے غدّار ہیں۔ حکومت انہیں کفر اور ارتداد کی تبلیغ سے روکے۔ ختم نبوت کا عقیدہ اُمت مسلمہ کا اجماعی عقیدہ ہے۔یہ عقیدہ پورے دین اسلام کی حفاظت کیلئے ایک حصار ہے۔اس عقیدہ کا تحفظ ہر دور کے مسلمانوں کا شعار قرار پایا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے چناب نگر میں تعلیمی ادارے قادیانیوں کے سپرد کرنے کی غلطی کی تو اس چنگاری کی آگ پورے ملک میں پھیل جائے گی۔