حکیم محمد حسن قرشی کی برسی 31دسمبرکو منائی جائے گی
لاہور(نیوزرپورٹر)حکیم محمد حسن قرشیؒ کی برسی کے سلسلہ میں بزم ِ قرشی پاکستان کے زیر اہتمام 31دسمبر بروز منگل 12بجے دن ایک پُر وقار تقریب بمقام قرشی دواخانہ چوک نوناریاں ملتان روڈ لاہور منعقد ہو گی جس کی صدرات پروفیسر حکیم محمد اعجاز فاروقی کریں گے مہمانانِ خصوصی سید سعید علی شاہ ، حکیم محمد جاوید رسول، حکیم جاوید رضا اور حکیم منیر احمد شکوری ہوں گے۔